ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو چین پر الزام لگایا کہ مشرقی بحر چین میں یکطرفہ طور پر گیس کے ذخائر کی تلاش متنازع علاقوں میں مشترکہ تلاش کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری نے رپورٹروں نے کہ انہوں نے ایک زیر سمندر گیس ذخیرے پر موجود چینی ڈھانچے پر شعلہ دیکھے جانے کے بعد منگل کو چین سے احتجاج کیا ہے۔ “کوئی بھی یکطرفہ تلاش ناقابل قبول ہے”۔
یہ ذخیرہ، جیسے جاپان میں کاشی اور چین میں تائیان ویتن کے نام سے جانا جاتا ہے، دونوں ممالک کے الگ الگ اقتصادی زونز کی درمیانی لکیر کے قریب واقع ہے۔
جاپان اور چین نے 2008 میں اس فیلڈ میں یکطرفہ کھدائی روکنے اور بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم 2010 میں دونوں ممالک کے مابین متنازع جزائر (جن پر تائیوان بھی حق ملکیت جتاتا ہے) میں ایک سمندری قضیے کے باعث پیدا ہونے والے سفارتی تنازعے کے بعد یہ مذاکرات رک گئے تھے۔
فوجیمورا نے کہا کہ متنازع فیلڈز کے گرد چین کی سرگرمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
چینی امور کے انچارج وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بدھو کو بعد میں کہا کہ بیجنگ نے اپنی سرگرمی کو درست قرار دیا ہے، اور علاقے پر چینی ملکیت کے دعوے کو دوہرایا ہے۔
کچھ دن پہلے، بیجنگ نے ٹوکیو پر بےآباد پڑے جنوبی جزائر کے ایک گروہ کو نام دینے کا الزام لگایا تھا۔ ان جزائر پر دونوں ممالک دعوی کرتے ہیں۔
ان میں سے چار جزائر مشرقی چینی سمندر میں واقع جزائر کی سین کاکو یا دیاؤن نامی زنجیر میں واقع ہیں۔