بچوں کی ٹانگیں توڑنے پر عورت کو ساڑھے چار سال قید

توچیگی: توچیگی کی ایک عدالت نے ایک 30 سالہ عورت کو چار نومولدوں کی ٹانگیں توڑنے کا قصور وار پائے جانے پر ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا اتسونومیا ڈسٹرکٹ کورٹ کی اشی کیگا برانچ نے سنائی۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ یوکو ساؤتومی بچوں کے سامان والے اسٹورز اور دوسری عوامی جگہوں پر بچے والی ماؤں کے پاس جاتی اور انہیں اپنا بچہ پکڑنے کے کہتی اور پھر چپکے چپکے اس کی ٹانگیں توڑ دیتی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعات مارچ سے مئی 2010 کے مابین واقع ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ساؤتومی کو عارضی دیوانگی کی بنیاد پر اس کے جرائم سے معافی نہیں دی جا سکتی۔ جج نے اس کے افعال کو “قابل نفرت” قرار دیا اور مزید کہا کہ وہ خوش ماؤں کو دیکھ کر حسد کا شکار ہو جاتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.