ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعرات کو بتایا کہ برف کی بھاری تہہ نے شمالی جاپان کو ہفتوں سے لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے ایوا لانچ پیدا ہو رہے ہیں اور اب تک 55 لوگ اس کا شکار ہو چکے ہیں۔
ملکی تاریخ کے یخ ترین سرما میں لوگ چھتوں اور سڑکوں پر سے برف ہٹاتے ہوئے ہلاک ہوئے اس کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر برف کی بھاری تہہ کی وجہ سے عمارات یا دوسرے ڈھانچوں کی چھتیں بیٹھنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
چار لوگ ایوا لانچوں میں مارے گئے، جبکہ تازہ ترین برفباری صوبہ اکیتا کے پہاڑی تفریحی مقام اور گرم چشموں کے لیے مشہور مقام پر ہوئی ہے جس سے تین چھٹیاں منانے والے ہلاک ہو گئے۔
43 میٹر وسیع ایوا لانچ چٹان کے دامن میں واقع نہانے کے مرکز پر شام پانچ بجے ایک ٹینٹ سے ٹکرایا جو کہ تاماگاوا ریسورٹ سے قریباً چھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔