پیناسونک کی طرف سے 780 ارب ین کے بدترین نقصان کا تخمینہ

ٹوکیو: پیناسونک نے جمعے کو خبردار کیا کہ مارچ تک ختم ہونے والے مالی سال میں اسے اپنی تاریخ کا بدترین نیٹ لاس یعنی 780 ارب ین دکھائی دے رہا ہے، جس کی وجہ اس نے مہنگے ین، تھائی لینڈ کے سیلابوں اور کمپنیاں خریدنے کے اخراجات کو قرار دیا۔

الیکٹرونک دیو نے کہا کہ بہت بڑا نقصان، جو کسی بھی غیرمالیاتی جاپانی کمپنی کی تاریخ کا بدترین خسارہ ہو گا، ہونے کی دوسری وجوہات میں سے ایک حریف کمپنی سانیو کو خریدنے کی لاگت بھی ہے۔

“ہم پچھلے اکتوبر میں تھائی لینڈ کے سیلابوں کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل آنے اور یورپی قرضے کے بحران کی وجہ سے عالمی معیشت میں سست روی  کے باعث فروخت میں نمایاں کمی کی توقع کر رہے ہیں،” فرم نے کہا۔

اس نے مارچ 2011 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 74 ارب ین کا معافع کمایا تھا، اور رواں مالی سال کے لیے اس کا پہلا جاری کردہ تخمینہ 30 ارب ین منافع کا تھا۔

اوساکا سے تعلق رکھنے والے پیناسونک نے اس سے پہلے اپنے سالانہ فروخت کے تخمینے کو 8.3 ٹریلین ین کے پرانے ہدف سے کم کر کے 8 ٹریلین ین کر دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.