فرم نے 2500 جان لیوا خوراکوں جتنا پوٹاشیم سائنائڈ گم کر ڈالا

توچیگی: پولیس کے مطابق، ناسوشیوبارا، صوبہ توچیگی میں ایک کمپنی نے 500 گرام پوٹاشیم سائنائڈ گم کر ڈالا۔

انڈسٹریل پلاٹنگ کمپنی، تاناکا پلاٹن کو، نے جمعرات کو اس گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کے مطابق، پوٹاشیم سائنائڈ پلاسٹک کی ایک تھیلی میں محفوظ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے پولیس کو بتایا کہ چینی کی طرح دکھنے والے بےرنگ قلمی مرکب کے 15 کنٹینر کمپنی کی عمارت میں ایک مقفل اسٹور میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ یہ گمشدگی 31 جنوری کو اسٹاک چیک کرتے وقت سامنے آئی جب پتا چلا کہ ایک کنٹینر موجود نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدہ کنٹینر میں محفوظ پوٹاشیم سائنائڈ 2500 لوگوں کو مارنے کے لیے کافی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اسٹور کی چابی ایک دفتر میں رکھی جاتی ہے، تاہم اس نے مزید بتایا کہ آفس تک رسائی پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.