ہفتے کو بھی بھاری برفباری نے جانوں کا خراج لینا جاری رکھا اور برفباری سے ہونے والے حادثات سے شمالی جاپان میں تین مزید اموات کی اطلاع ملی۔ موجودہ سرما میں جاپان میں ہونے والی برفباری سے متعلق حادثات میں اب تک 63 جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
توکوماچای، صوبہ نی گاتا میں ایک 62 سالہ خاتون نے صبح ساڑھے آٹھ بجے اپنے خاوند کو گھر کے سامنے زمین پر لیٹے ہوئے پایا۔ اس کے مطابق وہ چھت پر سے برف ہٹانے کے لیے گیا تھا۔