جاپان اور امریکی اوکی ناوا سے امریکی میرینز کی منتقلی کے نظرثانی شدہ منصوبے پر مذاکرات میں

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ امریکی میرینز کی اوکی ناوا سے گوام منتقلی کے منصوبے پر نظر ثانی پر بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ جاپان میں امریکی افواج کی تنظیم نو کا حصہ ہے۔

جاپانی دفاعی اہلکاروں نے کہا کہ تاہم فوتینما میں متنازع امریکی ائیر بیس کی منتقلی کا معاملہ الگ سے دیکھا جائے گا۔

نظرثانی شدہ منصوبہ، جس کی واشنگٹن میں اوباما انتظامیہ سے فروری کے وسط تک منظوری کی توقع ہے، اوکی ناوا کے آٹھ ہزار میرینز میں سے 4700 کو گوام، اور چار ہزار کی ڈاروین آسٹریلیا، فلپائن اور ہوائی کے راستے منتقلی یا بدلی کر دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.