ٹیوٹا روس میں فیکٹری کی توسیع پر نوے ملین ڈالر خرچ کرے گا

سینٹ پیٹرزبرگ: جاپانی کار ساز دیو ٹیوٹا اگلے تین سالوں میں شمال مغربی روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اپنی فیکٹری کی توسیع پر نوے ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کرے گا۔

کمپنی نے کہا کہ نئی پیداواری سہولیات، جن میں کاروں کے جسمانی حصے اور پلاسٹک کے پرزے بنانے کے لیے پروڈکشن لائن شامل ہے، 2014 میں لانچ کی جائے گی۔

ٹیوٹا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ روسی مارکیٹ کی متوقع مستحکم بڑھوتری کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

ٹیوٹا نے سینٹ پیٹرز برگ کی فیکٹری 2007 میں کھولی تھی اور اب 1300 لوگوں کو روزگار مہیا کرتا ہے۔

کمپنی نے پہلے سے قریبا 6.8 ارب روبلز (قریباً 225 ملین ڈالر) فیکٹری پر لگائے ہوئے ہیں، جس سے پچھلے سال چودہ ہزار کیمرے سیڈان کاریں پیدا ہوئی تھیں۔

2011 کے دوران روس میں نئی کاروں اور ہلکی پھلکی تجارتی کاروں کی فروخت 2010 کے مقابلے میں 39 فیصد بڑھی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.