فیوجستو نے اینڈرائڈ ٹیبلٹ جاری کر دیا

فیوجستو نے انٹرپرائز مارکیٹ کے لیے گوگل اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ایک ٹیبلٹ اسٹائلسٹک M350/CA2 جاری کیا ہے۔

اسٹائلسٹک M350/CA2 ایک مختصر مگر جامع ڈیزائن پر مشتمل ہے، اس کا ڈسپلے سات انچ کا ہے جبکہ اس کا وزن 420 گرام ہے جو اس کی منتقلی کو آسان بنا دیتا ہے۔ یہ ٹیبلٹ منتقلی اور استعمال دونوں مقاصد کو حاصل کر لیتا ہے جبکہ اس میں تیز ترین بوٹ کی سہولت، اور مختلف حروف کے ان پٹ موڈز، ایک عددی کی پیڈ، اور ہاتھ کی لکھائی کی سہولت موجود ہے جو صارفین کو اپنی انفرادی ضروریات پورا کرنے کی بہترین صلاحیت دیتی ہے۔

مزید برآں، نئے ٹیبلٹ کو کئی قسم کے حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے، مثلاً اسے موبائل سیلز ٹرمینل پر استعمال کیا جا سکتا ہے، کسی ریٹیل اسٹور میں ڈیجٹل فہرستیں دکھانے اور کسی کلاس روم میں ای بک ریڈر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹیبلٹ IEEE 802.11b/g/n قسم کے وائرلیس لین کارڈز سے ہم آہنگ ہے اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.