وزارت صنعت نے نئی ہدایات کی تجویز پیش کی ہے جو الیکٹرک کمپنیوں کو نرخ بڑھانے کی منظوری ملنے سے قبل مجبور کریں گی کہ وہ ملازمین کی تعداد اور اشتہارات کے اخراجات کم کریں۔ حکومتی پینل الیکٹرک کمپنیوں پر زور دینے پر غور کر رہا ہے کہ انہیں بجلی ساز مراکز کی جانب سے پیش کردہ اخراجات پر مہر لگانے سے قبل مزید کٹوتیاں کرنی چاہئیں اور اخراجات کو مزید بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔
تاہم، ایندھنی اخراجات بڑھنے جیسے معاملات، جو کہ بجلی کے نرخوں میں جانے والے اخراجات کا ستر فیصد بناتے ہیں، الیکٹرک کمپنیوں کی طرف سے ہی کم کرنا بہت مشکل کام ہے۔
اب تک، الیکٹرک کمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ مختلف قسم کے اخراجات کا تخمینہ لگا کر کیا ہے۔ انہوں نے بجلی کے نرخوں میں شامل تنخواہ کے اخراجات کے حساب کتاب کے لیے اپنے تنخواہ کے اسکیل کی اوسط کو استعمال کیا۔
تاہم نئی تجویز کے تحت، ٹیپکو کی طرف سے پیش کردہ تنخواہوں کے اخراجات کو ایک ہزار سے زائد ملازمین والی کمپنیوں کی اوسط کے ساتھ تقابل کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
فی الوقت، الیکٹرک کمپنیوں کی تنخواہوں کا اسکیل 1000 سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کے اوسط تنخواہ کے اسکیل سے 20 فیصد زیادہ ہے۔