سپر باؤل وومین ورلڈکپ میں 10000 ٹویٹس فی سیکنڈ نے جاپان کا وومین ورلڈ کپ والا ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن: ٹوئٹر نے کہا ہے کہ سپر باؤل کے فائنل میچ میں ٹوئٹر صارفین دس ہزار ٹویٹس فی سیکنڈ کے حساب سے ٹویٹس داغتے رہے ہیں۔

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی ٹوئٹر نے اپنی فیڈ پر کہا کہ نیویارک جائنٹس کی نیو انگلیڈ پیٹریاٹس پر 21-17 سے فتح میں میڈونا کی پرفارمنس نے بھی ٹوئٹر پر سرگرمی کو بڑھا دیا جس کے دوران پانچ منٹ تک صارفین آٹھ ہزار ٹویٹس فی سیکنڈ کی رفتار پر پہنچ گئے تھے۔

دس ہزار ٹویٹس فی سیکنڈ کی رفتار گیم کے آخری تین منٹوں میں حاصل ہوئی جب جائنٹس کے کوارٹر بیک ایلی میننگ نے فتح گر ٹچ ڈاؤن (گول لائن پر فٹ بال قبضے میں لینے کا عمل) حاصل کر کے اپنی ٹیم کی رہنمائی کی۔ اس ریکارڈ نے نو ہزار ٹویٹس فی سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا جو ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے دوران بیانسی کے ماں بننے کے اعلان کے بعد کی گئی تھیں۔

کھیل سے متعلق کسی واقعے کے دوران زیادہ سے زیادہ ٹویٹس کا پرانا ریکارڈ 7196 ٹویٹس فی سیکنڈ تھا جو جولائی میں ہونے والے جاپان بمقابلہ امریکہ وومین ورلڈ کپ کے فائنل میں جاپان کی انتہائی غیرمتوقع اور اپ سیٹ فتح کی سیٹی بجنے کے بعد وجود میں آیا۔

ٹوئٹر کے 100 ملین سے زائد صارفین نے پچھلے سال 60 ارب سے زائد ٹویٹس ارسال کی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.