اوئیتا کی خاتون نے اپنی بیٹی کے اغوا کے بارے جھوٹ بولنے، لاش دفنانے کا اعتراف کر لیا

اوئیتا: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ہیجاماچی، صوبہ اوئیتا کے جنگل میں بچی کی لاش کی جزوی باقیات پائے جانے کے بعد اس کی ماں کو بچی کی لاش بے یار و مددگار چھوڑنے پر حراست میں لیا ہے۔

پچھلے ستمبر میں اس کیس کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی، جب یوکو ایموتو نامی ایک عورت نے دعوی کیا تھا کہ اس کی دو سالہ بچی ‘کوتونے’ کو سپر مارکیٹ میں کھڑی کار سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ وہ پانچ منٹ کے لیے مارکیٹ میں گئی تھی، لیکن جب وہ لوٹی تو اس کی بچی کار سے غائب تھی۔

پولیس نے لڑکی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ایموتو سے اتوار کو پولیس اسٹیشن آ کر کچھ غیر رسمی سوالات کے جواب دینے کو کہا، جس وقت اس نے اغوا کی کہانی کے جھوٹے ہونے کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے لڑکی کی لاش کو پہاڑوں میں دفنا دیا تھا۔

مزید تفتیش کے بعد، ایموتو پولیس کو اپنے گھر سے قریباً تین کلومیٹر دور اس جنگل میں لے گئی اور اپنی بچی کی باقیات کی تلاش میں افسران کی مدد کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.