ساپورو: ساپورو برفانی میلہ پیر کو شروع ہو گیا۔ 63 ویں سالانہ میلے میں، جو 12 فروری تک جاری رہے گا، منجمد اور برف سے بنے 220 فن پارے شامل ہیں جو اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور ساسوکینو کی مرکزی شاہراہ پر سجائے گئے ہیں۔
میلے پر موجود قابل دید اشیاء میں سے ایک فوکوشیما صوبے کے شہر ایزوواکاماتسو کے تسوروگا قلعے کا 15 میٹر اونچا نمونہ ہے۔ 11 مارچ کی آفات کا شکار ہونے والوں اور بچ جانے والوں کے بچوں نے یہ شاہکار بنانے میں حصہ لیا۔
اس سال 16 ملک میلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں امریکہ، چلی اور تائیوان بھی شامل ہیں۔
میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں دو ملین لوگوں کی آمد کی توقع ہے۔