فوتینما کے کلیدی معاملے کے ساتھ گینوان کے مئیر کے الیکشن شروع

توکیو: گینوان، اوکی ناوا میں 12 فروری کو ہونے والے مئیر کے الیکشن کے لیے  مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس الیکشن کا اہم معاملہ امریکی میرین ائیر بیس فوتینما کی ممکنہ منتقلی کا منصوبہ ہے۔

دو امیدوار پرانے مئیر تاکیشی آساتو کی جگہ لینے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آساتو صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔ دونوں امیدواران سابقہ رکن اسمبلی اتسوشی ساکیما، عمر 47 سال اور سابقہ گینوان مئیر یئوچی ایہا عمر 60 سال نے قرار دیا ہے کہ فوتینما ائیر بیس کو کسی دوسرے صوبے میں منتقل کیا جائے۔

مئیر کا الیکشن اس سے پہلے اس وقت متنازع ہو گیا تھا جب اوکی ناوا ڈیفنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل رو مانابے نے مقامی بیورو اسٹاف کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کو کہا۔ جب یہ خبر پچھلے ہفتے سامنے آئی تو اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے وزارت دفاع پر انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

ایل ڈی پی اور نیو کومیتو ساکیما کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ جاپانی کمیونسٹ پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے ایہا کے لیے اپنی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.