ٹوکیو: متسوبشی الیکٹرک کارپ نے نئی ٹیکنالوجیاں تیار کی ہیں جو مزید بہتر کارکردگی، آرام اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے انتہائی تیز رفتار ایلیویٹر (لفٹ) کو ایک ہزار میٹر فی منٹ یا 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر چلنے کے قابل بناتی ہیں۔
یہ ٹیکنالوجیاں دنیا کے تیز ترین لفٹ نظاموں میں استعمال کی جائیں گی، جن میں متسوبشی الیکٹرک کی تیار کردہ چین کے شہر شنگھائی میں زیرتعمیر 632 میٹر اونچی شنگھائی ٹاور میں لگنے والی لفٹ بھی شامل ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے نتیجے میں ہائی رائز عمارات کی بڑھتی ہوئی اونچائی کے باعث لفٹ کی اہمیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ متسوبشی کی ٹیکنالوجی کی کچھ خصوصیات یہ ہیں:
بڑے قطر والا ایک اسٹیل کور جو زیادہ کثافت مہیا کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہلکے پھلکے اور کھوکھلے مادے سے بنے تار کم وزن ہو جاتے ہیں اور انہیں انتہائی کارکردگی والے الیکٹرک پاور کیرئیر سسٹم پر چلایا جاتا ہے۔
متسوبشی الیکٹرک کا نیا ‘ایس فلیکس’ رسہ زیادہ شدت والے اسٹیل کے تاروں کے گچھوں پر مشتمل ہے، جس میں ہر ایک پر پلاسٹک چڑھا ہوتا ہے، اور یہ روایتی رسے کی نسبت لمبے رسوں کے زیادہ وزن کے باوجود باحفاظت آپریشن کی صلاحیت عطا کرتا ہے۔