چین سے تعلق رکھنے والے ٹرینی اسٹاف کا اوناگاوا میں پھر سے آغاز

اوناگاوا، میاگی: عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد 11 ماہ اپنے وطن میں گزارنے کے بعد چین سے تعلق رکھنے والے 15 ٹرینی واپس اوناگاوا پہنچ گئے ہیں۔

11 مارچ کے زلزلے اور سونامی سے پہلے یہ ٹرینی قصبے کی سی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں میں کام کر رہے تھے۔ تمام کے تمام 15 ٹرینی اونچی جگہ پر پہنچ کر آفت سے بچن نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد وہ چینی حکومت کی ہدایت پر 18 مارچ کو چین واپس چلے گئے تھے۔

30 سالہ ‘کونگ وی’ سی فوڈ پروسیسنگ کمپنی ساتو سوئیسان پر کام کرتی تھیں۔ زلزلے کے بعد وہ کمپنی کے ایگزیکٹو مینجگ ڈائریکٹر متسورو ساتو کی مدد سے اونچی جگہ پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ 55 سالہ ساتو واپس اپنے دفتر آگئے اور سونامی کے ساتھ بہہ گئے۔

“میں مسٹر ساتو کی انتہائی مشکور ہوں۔ ایک پناہ گزین کیمپ میں لوگوں نے میرا بہت اچھی طرح خیال رکھا۔ میں ان کی شفقت کبھی نہیں بھولوں گی،” کونگ نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.