ٹوکیو: ہنگامی خدمات کے ادارے نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے منگل کو جاپان کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کی زیر سمندر سرنگ کی تباہی کے بعد گدلے اور سیاہ پانی میں پانچ لاپتہ کارکنوں کی تلاش شروع کی۔
کوراشیکی، صوبہ اوکایاما کی جزوی تعمیر شدہ زیر سمندر سرنگ میں اس وقت چھ لوگ تھے، جب یہ منہدم ہو گئی، تاہم ایک کارکن باہر نکل جانے میں کامیاب رہا۔
بچنے والے نے کہا کہ “سمندری پانی دھاڑتا ہوا اندر داخل ہوا” اور سرنگ کو بھر دیا۔
آدمی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک آواز سنی تھی جو کہہ رہی تھی “خطرہ!”۔ ایک ترجمان کے مطابق، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کل سے صورت حال کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔
این ایچ کے کے ایک ہوائی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ افقی داخلی شافٹ کو ملبے سے بھرے گدلے پانی نے لبا لب پُر کیا ہوا ہے۔
پانی میں بہت سے غوطہ خور جبکہ کئی ایک ہنگامی امداد کے کارکن بھی دیکھے جا سکتے تھے۔
بچ جانے والا کارکن اچھی حالت میں مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں ہنگامی خدمات کے اہلکار اس سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ واقعے کی جزئیات کا پتا چلایا جا سکے۔
1961 میں کام شروع کرنے والی یہ ریفائنری تین لاکھ پینسٹھ ہزار بیرل آئل یومیہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہے اور ایندھنی تیل، لبریکنٹ اور کئی دوسری پیٹروکیمیکل مصنوعات پیدا کرتی ہے۔
یہ مقامی شہر کے صنعتی علاقے کے لیے ہب کا کام بھی کرتی ہے۔
سرنگ، جسے یو شیپ میں بنایا جا رہا تھا، 11 میٹر قطر میں اور 30 میٹر گہرائی کی حامل تھی۔