ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے پیر کو کہا کہ آفت زدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹرنمبر 2 پر پانی کا درجہ حرارت 27 جنوری سے پیر تک 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے 69.2 درجے تک بڑھ چکا ہے۔
ٹیپکو کے ایک ترجمان نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شاید پانی کے پائپ کی تبدیلی سے پانی کی گردش میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور پانی نہ پہنچ سکنے والی جگہوں کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ ٹیپکو ترجمان نے کہا کہ پگھلے ہوئے ایندھن کا خول سے نکل کر پانی میں گر جانا بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ وہ معمول کی رفتار یعنی ایک ٹن فی گھنٹہ کی بجائے اب ری ایکٹر میں 9.5 ٹن فی گھنٹہ پانی داخل کر رہا ہے۔
تازہ ترین واقعے نے وزیراعظم یوشیکو نودا کے پچھلے دسمبر کے اعلان پر سوال اٹھا دیا ہے جس میں انہوں نے قرار دیا تھا کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر نے کولڈ شٹ ڈاؤن کی مستحکم حالت حاصل کر لی ہے۔