ٹوکیو: ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر سروس اب پورے جاپان میں فیملی مارٹ کے 8700 اسٹورز پر دستیاب ہے۔ یہ دستیابی ڈینسن کو لمیٹڈ، فیملی مارٹ کو لمیٹڈ اور فامیما ڈاٹ کام لمیٹڈ اور ویسٹرن یونین کو، کے مابین معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔
سہولتی اسٹورز پر متعارف کروائی جانے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی سروس، بھیجنے والے کو ایک ملٹی میڈیا مشین کے ذریعے ٹرانزیکشن کی رقم آزادانہ طور پر سیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے، جبکہ اسے کسی قسم کے بینک اکاؤنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
ویسٹرن یونین انٹرنیشنل منی ٹرانسفر سروس کی سہولتی اسٹوروں پر فراہمی کا کام ڈی ایس کے اور فامیما ڈاٹ کام نے سر انجام دیا ہے، جو فیملی مارٹ اسٹورز پر ‘فامی پورٹ’ نامی ملٹی میڈیا آلے کے ذریعے دستیاب کی گئی ہے۔