روشنی ہونے دو: سرخ سبز رنگ کور لوگوں کو نظر آنے والے ٹریفک سگنل کی تیاری

ایک پروفیسر نے ایسا ٹریفک سگنل تیار کیا ہے جسے نارمل نظر رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ سرخ اور سبز رنگ کو نہ دیکھ سکنے والے لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔

کیوشو سانگیو یونیورسٹی کے پرفیسر تارو اوچیائی نے نئی طرز کی بتی پر 2003 میں کام شروع کیا جب ایل ای ڈیز نے ٹریفک کی بتیوں میں بلبوں کی جگہ لینی شروع کی، جس سے رنگ کوری رکھنے والوں کے لیے سرخ اور پیلی بتیوں میں تمیز کرنا مزید مشکل ہو گیا تھا۔ رنگ کوری کی یہ قسم سب سے زیادہ عام پائی جاتی ہے۔

ایک کمپنی کے ساتھ کام کر کے، اوئچی نے نیلے رنگ والی روشنی خارج کرنیوالی ڈائیوڈز (ایل ای ڈیز) تیار کیں جو عام چمک سے چار گنا زیادہ چمک خارج کرتی تھیں اور انہیں استعمال کر کے سرخ بتی میں ایک ایکس بنا دیا۔ نارمل نظر رکھنے والا آدمی بتی کے قریب آنے پر گلابی رنگ کا ایکس دیکھ سکتا ہے، جبکہ 100 میٹر کی دوری سے یہ ایکس کا نشان بتی کے سرخ رنگ میں مدغم ہو جاتا ہے۔ تاہم سرخ سبز رنگ کوری رکھنے والے لوگ ڈائیوڈز سے نکلنے والی نیلی روشنی پہچان لیں گے اور زیادہ دوری سے بھی ایکس کا نشان واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.