پیناسونک، فیوجستو اور رینی ساس کمپیوٹر چپ کے کاروبار کو مدغم کریں گے

ٹوکیو: جاپان کی سب سے بڑی الیکٹرونکس کمپنیوں نے چپ سازی کے ایک کاروبار میں اکٹھے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ عالمی طور پر کساد بازاری سے مقابلے بازی کی صلاحیت میں کمی کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

پینا سونک رینی ساس الیکٹرونکس اور فیوجستو کے ساتھ مل کر کام کرے گی، چونکہ ان سب کو سخت مقابلے والی منڈیوں میں سستی اشیاء کی تیاری درکار ہے۔

تینوں کمپنیاں اپنے چپ ڈیزائن اور تیاری کے شعبوں کو ختم کر کے نئی کمپنی کی بنیاد ڈالیں گی تاکہ جاپانی چپ انڈسٹری کا بچاؤ یقینی کیا جا سکے۔

نئی فرم اسمارٹ فونز، گاڑیوں اور دوسری مصنوعات کے لیے چپ سسٹم تیار کرے گی جو امریکہ اور جنوبی کورین حریفوں انٹیل اور سام سنگ کے ساتھ مقابلے میں فروخت کیے جائیں گے۔

یہ مشترکہ منصوبہ حکومت کی طرف سے قائم کردہ انّوویشن نیٹ ورک کارپ آف جاپان (آئی این سی جے) کی طرف سے کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری وصول کرے گا، جو کہ نئی مصنوعات کی تیاری میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.