اوکی ناوا کے گورنر اور ناگو کے مئیر امریکی فوج کے منصوبے پر ناخوش

ٹوکیو: اوکی ناوا کے گورنر ہیراؤکا ناکائیما اور ناگو کے مئیر سوسومو اینامینے نے امریکہ اور جاپان کی حکومتوں کی جانب سے بدھ کو مذاکرات پر کیے گئے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان مذاکرات میں اوکی ناوا سے ہزاروں امریکی فوجیوں کی منتقلی تو زیر غور ہے تاہم باعث نزاع امریکی میرین ائیر بیس فوتینما کے مسئلے کا فیصلہ بنا حل شدہ پڑا ہے۔

ناکائیما نے میرینز کی منتقلی اور کچھ اڈوں کی امریکی فوجی موجودگی میں کمی کے خواہش مند اوکی ناوا کے لوگوں کو منتقلی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا، تاہم انہوں نے فوتینما اڈے کی جزیرے پر کسی اور جگہ منتقلی کے فیصلے کو مسترد کرنے کے عزم کو دوہرایا۔

“مقامی آبادی کی اجازت کے ساتھ کی جانے والی منتقلی ناممکن ہو گی۔ ہم فوتینما کی اوکی ناوا سے باہر منتقلی چاہتے ہیں،” ناکائیما نے ایک بیان میں کہا۔

انہوں نے جمعرات کو مزید کہا کہ وہ مزید بیانات دینے سے قبل منصوبے کی مزید تفصیلات دیکھنے کا انتظار کریں گے، جو ان کے خیال میں ‘تفصیلات کے معاملے میں مبہم’ تھا۔

دریں اثناء، واشنگٹن میں، ناگو کے مئیر اینامینے نے کہا کہ منصوبہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے چونکہ یہ اوکی ناوا کے لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کرتا ہے۔ اینامینے فوتینما کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر امریکی حکام کے سامنے پیش کرنے کے لیے واشنگٹن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوتینما ائیربیس کو صوبے سے باہر منتقل کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناگو کہ لوگ اس معاملے پر اپنے خیالات نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں مرکزی حکومت نے اس سارے معاملے میں اوکی ناوا کے لوگوں کے جذبات کا احترام نہیں کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.