امریکی بحریہ کی طرف سے اتسوگی کے قریب طیارے کے پرزے گرنے کے واقعے کی تحقیقات

ٹوکیو: امریکی بحریہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ جاپان میں واقع اپنے اڈے پر اترنے والے ایک طیارے کے کئی ایک ٹکڑے، جن میں ایک 2.2 میٹر لمبا بھی تھا، گرنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

EA-6B پرولر نامی طیارے کے چھ ٹکڑے، جن میں انجن کے کور کا حصہ بھی شامل تھا، بدھ کی دوپہر دو بجے کے قریب یاماتو میں زمین پر آ گرے جو کہ اتسوگی، صوبہ کاناگاوا میں واقع امریکی اڈے کے قریب واقع ہے۔ ایک ٹکڑا کار سے بھی ٹکرایا، جس سے اسے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ طیارہ جو کہ یوکوسوکا میں تعینات طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن سے تعلق رکھتا ہے، معمول کی تربیتی پرواز سے لوٹ رہا تھا جب اس کے حصے الگ ہو کر گرنے لگے، تاہم طیارہ بحفاظت اتر آیا تھا۔

یاماتو شہر کے ایک اہلکار نے کہا کہ طیارے اکثر ملبہ گراتے رہتے ہیں، اس نے مزید بتایا کہ 2010 میں ایک دھاتی ٹکڑا گرنے سے ایک گھر متاثر ہوا تھا۔

امریکی بحری نے اپنے بیان میں کہا، “بحریہ اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے جس سے اس کے ہمسائیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.