درجہ ہائے حرارت میں یکدم اضافہ؛ کچھ علاقوں میں اپریل کی سطح تک پہنچ گیا

منگل کو پورے ملک میں درجہ ہائے حرارت یکدم بڑھ گئے، جبکہ کچھ علاقوں میں ریکارڈ کیے جانے والے درجہ ہائے حرارت اپریل کے وسط میں ریکارڈ کی جانے والی قدر تک پہنچ گئے۔ یہ اضافہ جاپان کی جنوبی ساحلی پٹیوں پر فضائی دباؤ میں اضافے اور گرم مرطوب ہوا کے باعث پیش آیا۔

کیوشو سے توہوکو ریجن تک ملک کے تمام علاقوں میں خوب بارش برسی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، کانتو ریجن کی بحر الکاہل پر واقع ساحلی پٹی کے کئی ایک مراکزِ مشاہدہ پر درجہ حرارت 15 درجے سینٹی گریڈ یا زیادہ ہو گیا۔ منگل 11 بجے صبح کی اطلاعات کے مطابق تاتیاما، صوبہ چیبا میں درجہ حرارت 18.3 سینٹی گریڈ؛ میشیما، صوبہ شیزوؤکا میں 18.2 سینٹی گریڈ؛ اور کوشیموتو، صوبہ واکایاما میں 18.3 درجے سینٹی گریڈ تھا۔ یہ تمام درجہ ہائے حرارت رواں سال سب سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.