دائت نے بدھ کو 2.53 ٹریلین ین کا چوتھا اضافی بجٹ پاس کر دیا جس کا مقصد آفت زدہ کاروباروں اور کار ساز صنعتوں کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے فنڈز مہیا کرنا ہے۔ اس کے ذریعے حکومت ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایوان بالا نے مالی سال 2011 کے لیے اضافی بجٹ پاس کر دیا، جبکہ اس سے قبل ایوان زیریں نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔
یہ بجٹ مارچ کے زلزلے و سونامی کی آفت اور بعد میں ہونے والے فوکوشیما حادثے کے کے متاثرین کو فنڈز فراہم کرے گا، جو کہ نئے سرے سے کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضوں کی تلاش میں ہیں تاہم پرانے قرضوں یا کوئی ضمانت نہ ہونے کے باعث قرضہ حاصل نہیں کر سکتے۔
یہ ماحول دوست کاروں کے لیے مختلف ترغیبی اسکیمیں اور انعامات کے لیے فنڈز بھی دے گا۔
جاپان نے نومبر میں 12.1 ٹریلین ین کا اضافی بجٹ پاس کیا تھا، جبکہ اس سے قبل مئی میں چار ٹریلین ین اور جولائی میں دو ٹریلین ین کے اضافی بجٹ پاس ہو چکے تھے۔