امریکی حفاظتی نگران ٹیوٹا کی کاروں کے ڈور فائر کے معاملے میں تفتیش کریں گے

نیویارک: کاروں کی حفاظت کے امریکی نگرانوں نے ٹیوٹا کی کاروں کے کئی ماڈلوں کے دروازوں میں آگ لگنے کی اطلاعات کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی تفتیش میں ممکنہ طور پر 830000 گاڑیاں شامل ہو سکتی ہیں، جن میں زیادہ توجہ 2007 ماڈل کی کیمری اور آر اے وی فور پر ہوگی۔

کار ساز ادارے نے کہا کہ اس نے ایجنسی سے اس سلسلے میں ابتدائی نوٹس رواں ہفتے وصول کیا ہے۔

“تاہم، ہمیں ایجنسی کی جانب سے معلومات کی فراہمی کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ٹیوٹا ان الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ایجنسی کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے گا،” ترجمان نے کہا۔

یہ خدشات ایجنسی کو جمع کروائے گئے چھ کیسوں کے بعد پیدا ہوئے جن میں ٹیوٹا کاروں کے ڈرائیور کی سائیڈ والے دروازوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ٹیوٹا کی نیک نامی کو 2009-10 میں اس وقت گہرا دھچکا لگا تھا جب اسے ایک سیریل تکنیکی مسئلے کی وجہ سے پوری دنیا اور زیادہ تر امریکہ سے قریباً دس لاکھ کاریں واپس منگوانا پڑی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.