ٹوکیو: بادشاہ اکی ہیتو قلبی حالت کی جانچ کے لیے ہفتے کو ایک انجیو گرافی سے گزرے۔ الیکٹرو کارڈیو گرام میں قلب کو جانے والے خون میں رکاوٹ کے انکشاف کے بعد ان کی قلبی شریانوں کی انجیو گرام سامنے لائی گئی ہے۔
78 سالہ بادشاہ جامعہ ٹوکیو کے ہسپتال میں ایک سال پہلے اسی ٹیسٹ سے گزرے تھے، جس میں پتا چلا تھا کہ ان کی قلبی شریانیں سکڑ رہی ہیں، جس کے بعد انہیں دوائیں دینا شروع کر دی گئیں تھیں۔
الیکٹرو کارڈیو گرافی ٹیسٹوں سے پتا چلا ہے کہ بادشاہ جسمانی ورزش کے بعد خون کی گردش میں کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بادشاہ رات ہسپتال میں ہی رہیں گے اور اتوار کو محل واپس جائیں گے۔
شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی اگلے ہفتے ایک نیوز کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں ٹیسٹ کے نتائج اور اس کے نتیجے میں درکار علاج کے بارے میں بتایا جائے گا۔