نودا کی طرف سے اپوزیشن کو دوبارہ ٹیکس، سوشل سیکیورٹی اصلاحات پر مذاکرات کی ترغیب

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو دوبارہ اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے ٹیکس اور سوشل ویلفیئر نظاموں میں اصلاحات کے مذاکرات کا حصہ بنیں۔

ایوان زیریں کی ایک بجٹ کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور اپوزیشن پارٹیاں، ہر دو فریق اس معاملے پر متفق ہیں کہ ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں اور یہ کہ دونوں اطراف کے آگے بڑھنے کے لیے مشترکہ نقاط ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔

اپوزیشن نیو کومیتو پارٹی کے ایک قانون ساز نے کہا کہ موجودہ پنشن سسٹم 40 سالوں سے کام کر رہا ہے اور عوام مزید اطمینان اس وقت محسوس کریں گے جب اسے بنا دیکھے اصلاحات کا نشانہ بنانے کی بجائے مزید مستحکم کیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.