متسوبشی کے پلانٹ پر ڈچ کارکنوں کی اوزار چھوڑ ہڑتال

دی ہیگ: متسوبشی کے اکلوتے مغربی یورپی پلانٹ پر ڈچ کارکنوں نے جمعے کی صبح اوزار چھوڑ ہڑتال کی، اور مطالبہ کیا کہ جاپانی کار ساز ادارہ نیَڈ کار فیکٹری کے لیے کوئی خریدار تلاش کرے، جہاں اس سال کے آخر تک پیداوار بند کر دی جائے گی۔

جاپانی کار ساز ادارے نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ وہ 2012 کے آخر تک یورپ میں کاروں کی پیداوار بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس میں اس نے قرضہ زدہ براعظم میں کاروباری حالات کو اس بندش کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

پلانٹ کی اکثریتی بونڈگینٹن یونین کے ایک لیڈر ہینک وان ریس نے کہا کہ ہڑتال 100 فیصد کامیاب تھی، اور دعوی کیا کہ بورن کے جنوبی قصبے میں واقع پلانٹ کے کل 1500 میں سے 1300 کارکنوں نے اس میں حصہ لیا۔

کمپنی کی طرف سے منگل کو اعلان کرنے کے بعد، کہ اگر نیا مالک یہ ضمانت دے کہ 1500 کے 1500 کارکن اپنی ملازمتوں پر برقرار رہیں گے تو وہ پلانٹ کو ‘ایک یورو’ میں بھی بھی بیچنے کو تیار ہے، یونینوں کا متسوبشی سے مطالبہ ہے کہ وہ ولندیزی حکومت کے ساتھ مل کر نیا خریدار تلاش کرنے کا کام کرے۔

“ہمیں ایک اچھے سوشل پلان کی بھی ضرورت ہے،” وان ریس نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “کارکنوں کی پلانٹ پر اوسط عمر پچاس سال ہونی چاہیے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.