روسی عورت کا مبینه پاکستانی قاتل تاتے بیاشی میں پکڑا گیا
ایک پاکستانی فیکٹری ورکر کو پولیس نے سوموار کے روز ٢٣ ساله روسی لڑکی کے قتل کے الزام ميں پکڑ لیا هے
پولیس کے مطابق ٣٨ ساله محمد علام جو که کوشی گایا کا رهائشی هے اس کو گنماںکین کے شہر تاتے بیاشی میں گرفتار کر لیا گيا هے ـ
علام نے پولیس کو بتایا هے که اس کے ٢٣ ساه لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے اور اسی نے اناستیسا کروپاشیف کو قتل کیا ہے ـ
ملزم کو اگلے جمعے کے روز ٹرائل میں پيش کیا جائے گا
سبزی کاٹنے والی ایک چھری جائے واردات سے صرف ٢٠ میٹر دور ایاسے گاوا کے پانی میں ملی هے جس سے انستاسیا کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ـ
یاد رہے انستاسیا اور اس کا ٥٧ ساله جاپانی خاوند انستاسیاکے قتل سے چند هی منٹ پہلے پولیس چوکی گئے تھی که علام اس کو هراساں کر رها ہے ـ