نیوزی لینڈ نے جاپانی طیارے سے فلو پھیلنے کے خوف پر حد سے زیادہ ردعمل ظاہر کیا

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے صحت سے متعلق حکام نے پیر کو اعتراف کیا کہ انہوں نے جاپان سے آنے والی پرواز کو آک لینڈ ائیرپورٹ پر کئی گھنٹے قرنطینہ میں رکھ کر انفلوئنزا کے بارے میں حد سے بڑھ کر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

ائیر نیوزی لینڈ کی ٹوکیو سے جانے والی پرواز جب پیر کی صبح اتری اور ائیرلائن نے طبی حکام کو یہ اطلاع دی کہ قریباً 60 جاپانی طلباء فلو جیسی علامات کا اظہار کر رہے ہیں، تو انہوں نے پرواز کو الگ تھلگ کر کے کھڑا کر دیا۔

آک لینڈ ریجنل پبلک ہیلتھ سروس نے بڑے پیمانے پر مریضوں کو داخل کرنے کے لیے ہسپتالوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، اور مسافروں کا معائنہ کرنے کے لیے طبی ٹیمیں جراثیم کش لباس پہن کر بوئنگ 777-200 میں داخل ہوئیں۔

ان کو قریباً تین گھنٹے کے بعد اترنے کی اجازت دی گئی جب یہ تسلی کر لی گئی کہ اگرچہ کچھ کو سردی لگنے کی علامات تھیں، تاہم وہ فلو کے خلاف مدافعت کے حامل تھے اور کسی میں وائرس کی موجودگی نہیں تھی۔
“پس اندیشی میں ہم نے حد سے بڑھ کر ردعمل ظاہر کیا لیکن یہ کم ردعمل ظاہر کرنے سے بہتر تھا،” ایک ترجمان نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.