ٹوکیو: منگل کی سہ پہر مشرقی جاپان میں ایک طاقتور زلزلہ آیا، تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔
یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ 6 شدت کا تھا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرا، اور ٹوکیو کے شمال مشرق و مشرق میں 166 کلومیٹر دور واقع تھا جہاں سے نامہ نگاروں نے عمارتوں کے جھولنے کی اطلاع دی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بھی زلزلے کا مرکز ایباراکی صوبے کے ساحل سے پرے قرار دیا، جو کہ تباہ حال پلانٹ کے جنوب میں واقع ہے۔
سمندری لہروں میں بہت تھوڑے سے مد و جذر کی پیشن گوئی کی گئی تھی تاہم اس سے کسی قسم کے نقصان کا سبب بننے کی توقع نہیں تھی۔
دوپہر تین بجکر اکیس منٹ پر زلزلہ آنے پر ٹوکیو میں عمارتیں قریباً ایک منٹ تک جھولتی رہیں، تاہم تھرتھراہٹوں کے اچھے خاصے عادی شہر میں کسی قسم کی کوئی افراتفری دیکھنے میں نہیں آئی۔
ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ بیمار فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر مستحکم رہا۔
11 مارچ کے زلزلے کے بعد کئی طاقتور آفٹرشاکس نے علاقے کو ہلایا ہے۔
چار ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع جاپان، ہر سال زمین پر آنے والے طاقتور ترین زلزلوں کا 20 فیصد جھیلتا ہے۔