امریکی فوجی یہاں منتقل نہیں کیے جائیں گے، گیمبا کی یاماگوچی کو یقین دہانی

ٹوکیو: وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا نے پیر کو یاماگوچی صوبے کے گورنر سیکیناری نی کو یقین دلایا کہ جاپانی حکومت 1500 امریکی میرنز کی اوکی ناوا سے ان کے صوبے میں واقع یو ایس میرین کارپس ایواکونی ائیر اسٹیشن منتقلی کے منصوبے کو منظور کرنے کا ارادہ نہیں کر رہی۔

امریکہ نے جاپان میں اپنی افواج کی تنطیم نو کے نظر ثانی شدہ منصوبے کے تحت پچھلے ہفتے یہ تجویز پیش کی تھی۔

نی نے گیمبا کو بتایا کہ صوبہ کسی بھی مزید امریکی ملازم کو قبول کرنے کا سختی سے مخالف ہے۔ گیمبا نے کہا کہ وہ امریکہ جاپان دفاعی تعلقات کے بارے میں یاماگوچی کے تعاون سے آگاہ ہیں اور کہا کہ ٹوکیو کسی بھی مزید امریکی فوجی کی یاماگوچی میں تعیناتی کو زیرغور نہیں لائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.