تسوکوبا، ایباراکی: ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے انتہائی چھوٹا اور اعلی درجے کا تابکاری ماپنے والا ڈوزی میٹر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک میموری کارڈ سے بڑے سائز کا نہیں۔
ایباراکی کے شہر تسوکوبا میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آیڈوانس انڈسٹریل سائنس نے انتہائی چھوٹے ڈوزی میٹر کے تین ورژن تیار کیے ہیں جو نہ صرف تابکاری کے اخراج کا سراغ لگا سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماضی کا ڈیٹا بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
ان تینوں میں سے سب سے چھوٹا، جو کہ کسی ایس ڈی میموری کارڈ سے مختلف نہیں لگتا، صرف 10 گرام وزنی، 35 ملی میٹر لمبا، 25 ملی میٹر چوڑا اور 12 ملی میٹر موٹا ہے۔