برلن فلم فیسٹیول میں فوکوشیما مرکز توجہ

برلن: برلن کے فلم فیسٹویل میں فوکوشیما کا ایٹمی بحران مرکز توجہ ہے جہاں ایک برس سے بھی کم پرانے اس واقعے کے جاپانی معاشرے پر اثرات کا احاطہ کرتی تین فلمیں پیش کی گئی ہیں۔

11 یوم پر مشتمل یہ میلہ، جس میں دوسرے فلمی میلوں کی نسبت زیادہ تیکھی اور سیاسی قسم کی فلمیں پیش کی جاتی ہیں، شاید ان ڈاکیومنٹری فلموں کی پیشکش کے لیے ایک بہترین انتخاب بھی تھا۔

یہاں پیش کی جانے والی پہلی فلم کے ڈائریکٹر کی توجہ فوتابا، جہاں فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر واقع تھا، سے 250 کلومیٹر دور ایک اسکول میں بےگھر ہونے والے مکینوں پر مرکوز رہتی ہے۔

توشی فوجی وارا کی فلم “نو مینز زون”، 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے کے اندر اور اس کے اطراف میں سفر کرنے اور “عام” لوگوں سے بات چیت کی کہانی ہے کہ ان کی زندگی کس طرح متاثر ہوئی۔

دریں اثنا، “3/11 کے بعد دوست” نامی فلم کے ڈائریکٹر ایوائی شونجی اپنی فلم میں ملک کی سیاسی، سماجی اور معاشی حالت کے بارے میں ملک کے نئے ‘دوستوں’ سے بات چیت کرتا ہے۔یہ ‘دوست’ ایک ایٹمی بجلی گھر کا انجینئر، ایک بینکر اور ایک صحافی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.