ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو بتایا ہے کہ منگل کی رات ٹوکیو کے ایتاباشی وارڈ کے ایک مکان میں آتش زنی کے واقعے میں 5 اور 3 سال کی دو بہنیں جل گئیں۔
پولیس کے مطابق مکان کے رہائشیوں میں 22 سالہ کوہاچی ہارادا، اس کی 21 سالہ بیوی اور ان کو دو بیٹیاں 5 سالہ شیون اور 3 سالہ روئی شامل تھیں۔
پولیس کے مطابق، فائر فائٹروں کے شام کو چھ بجنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک کال وصول کی جس میں ایک مکان کی تیسری منزل کی کھڑکی سے دھواں باہر آنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ مسز ہیرادا خریداری کر کے کار پر واپس آئی تو دھواں دیکھ کر گھبرا گئی اور چلانے لگی کہ بچے اندر تھے۔
پولیس کے مطابق، فائر فائٹروں نے قریباً ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق، مسز ہیرادا نے کہا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے خریداری کرنے گئی تھی تاہم جب وہ واپس آنے لگی تو اسے ایک چیز نہ لانے کا یاد آیا جس پر وہ پھر واپس مڑ گئی۔