ایباراکی: پولیس نے منگل کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہے جس نے پیر کو علی الصبح ناگایاما ریوگاساکی، صوبہ ایباراکی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹا اور اس کے بعد اس کی ٹیکسی بھی لے اڑا۔
پولیس کے مطابق، یہ آدمی ٹوکیو کے سوگینامی وارڈ سے ٹیکسی میں بیٹھا اور ڈرائیور کو ایباراکی صوبے جانے کو کہا، جس کا کرایہ قریباً 3000 ین تھا۔ قریباً صبح 4:20 پر اس نے 46 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو چاقو سے دھمکایا۔ اس نے ستر ہزار ین اور ڈرائیور کا سیل فون چرایا، اور پھر ڈرائیور کو زبردستی نیچے اتار کر ٹیکسی لے بھاگا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی انگلیوں پر زخم آئے ہیں۔
پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم 40 کے پیٹے میں تھا، اس کا قد 170 سینٹی میٹر اور بال سفید تھے، جبکہ وہ سرمئی جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔