نودا 26 اور 27 فروری کو اوکی ناوا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم یوشیکو نودا نے منگل کو کہا کہ وہ 26 اور 27 فروری کو اوکی ناوا کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ امریکی فوجیوں کی جاپان میں تنظیم نو کے نظرثانی شدہ منصوبے پر وضاحت پیش کر سکیں۔

نودا گینوان کے 47 سالہ نومنتخب مئیر اتسوشی ساکیما سے بھی ملاقات کریں گے جنہوں نے فوتینما اڈے کو کسی دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کا آوازہ لگایا ہے۔

مرکزی حکومت اوکی ناوا فوتینما اڈے کو کم آباد علاقے ناگو میں منتقل کرنے کے معاملے پر زچ کرنے کی حد تک ڈیٹ لاک کا شکار رہے ہیں۔

خبر آئی تھی ٹوکیو اور واشنگٹن نے اوکی ناوا سے 4700 امریکی میرینز کو گوام منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ امریکی فوجیوں کی جاپان میں تنظیم نو کے رکے ہوئے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ تاہم اس خبر نے اوکی ناوا کے لوگوں کو پھر حیران پریشان کر دیا ہے کہ امریکہ کے فوتینما ائیربیس کا کیا بنے گا۔

نودا نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ اوکی ناوا کی بڑھتی ہوئی بے چینی سے واقف ہیں کہ شاید فوتینما بیس کو پھر ایسے ہی چھوڑ دیا جائے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی کہ اڈے کو منتقل کر دیا جائے۔

پچھلے ستمبر سے ہی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے ناہا کے دورے کیے ہیں تاکہ ناکائیما سے ملاقات کریں، تاہم نودا نے وزیراعظم بننے کے بعد اوکی ناوا کا کوئی دورہ نہیں کیا۔

نودا نے کہا کہ وہ مناسب رابطے کی کمی اور وزرا و حکومتی اہلکاروں کی جانب سے کیے جانے والے نامناسب تبصروں پر معذرت بھی کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.