پناھ کی تلاش میں مسلمان اور پڑوسی ممالک کے لیے سر درد ـ
میانمار(برما) کی مسلمان اقلیت کے لوگ کشتیوں پر فرار هو کر انڈونیشیا کو جزائر سماٹرا میں داخلے کی کوشش میں پکڑے گئے هیں ـ
هوم لینڈ سے نکلنے کے بعد رھینگیا مسلمان مبینه طور پر تھائی پولیس کے هتھے چڑھ گئے تھے جہان ان کو ناشائستگی کے ساتھ ٹریٹ کیا گیا ہے
انڈونشیا کی حکومت کا خیال ہے که یه لوگ رنھنگیا مسلمان کی بجائے بدھ مت کے لوگ بھی هیں جو که بہر مستقبل کی تلاش میں انڈینشیا
میں داخل هونا چاھتے هیں ـ
ننگروئے اچے دھرم ساله کے علاقے میں ایک کمیپ میں ایک شخص نے غصےمیں بتیا که میں تھائی اور برمی دونوں حکومتوں سے نفرت کرتا هوں
تھائی پولیس ہم سے بری طرح پیش اتی هے
رھنگا مسلمان انڈونشیا یا اسٹرلیا میں پناھ چاهتے هیں مگر انڈونیشا حکومت پریشان ہے که یه لوگ مینمار کی سیاست کا حصه نهیں هیں ـ
امینٹی انٹرنیشنل نے ان حکومتوں سے کہا ہے که رھنگیا مسلمانوں کو واپس مینمار ناں بھیچیں
ان لوگوں کو بے وطن لوگوں کی طرح ٹریٹ کریں ـ
انڈونیشیا کے وزیر خارجه حسن ویراجودا نے جمعه کے روز اعلان کیا ہے که اس ایشوپر ملٹی نیشنل فریم ورک ترتیب دنے کی ضرورت هے ـ
تھائی وزیر خارجه کاسیت پیرومایا منگل کے روز انڈنیشیا کے دورے پر جائیں گے ـ