فوٹو لینے والے شوقین کی وجہ سے بلٹ ٹرین سروس میں تعطل

ناگویا: جے آر کی ایک بلٹ ٹرین کو اس وقت روکنا پڑا جب ٹرینوں کا ایک شوقین پٹڑی کے ساتھ لگے حفاظتی جنگلے سے لٹک کر تصاویر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

سنٹرل جاپان ریلوے (جے آر توکائی) کے عملے نے شنکانسن ٹریک کے کنارے پر ایک شخص کو دیکھا، انہوں نے صورت حال کو پرخطر قرار دیا اور آدمی کی خیریت کی تصدیق ہونے تک ناگایو گیفوہاشیما کے اسٹیشنوں کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو آمد میں تاخیر کرنے کا حکم دیا۔

جے آر توکائی نے کہا کہ صبح نو بجے سے قبل 13 ٹرینیں 25 منٹ تک معطل رہیں جس سے دس ہزار سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے۔
شینتومی میں حفاظتی جنگلے پر لیٹنے والے شخص سے جب جے آر کے عملے سے سوال جواب کیے تو اس نے وضاحت کی کہ وہ اپنے مشغلے کے طور پر اکثر ٹرینوں کی تصاویر لیتا ہے۔ جے آر کے مطابق آدمی کو محتاط رہنے کا مشورہ دے کر کسی قسم کی کاروائی کے بغیر رہا کر دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.