کوماموتو کے مکان سے 3 لاشیں برآمد

کوماموتو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہیں کوشی شہر، صوبہ کوماموتو میں بدھ کی رات تین لاشیں ملی ہیں جو بادی النظر میں اجتماعی خود سوزی کا واقع لگتی ہیں۔

پولیس کے مطابق، ایک پڑوسی شام پونے آٹھ بجے تک بھی گھر میں بتیاں روشن نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا۔ چناچہ پولیس کو کال کی گئی اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی لاشیں دریافت ہوئیں۔ سی چی ناگانو عمر 71 سالہ، اس کی بیوی تویوکو عمر 68 سال کی لاشیں لِونگ روم میں پائی گئیں جبکہ اس جوڑے کے بیٹے یوشیتاکا، عمر 39 سال کی لاش دوسری منزل پر اس کی خوابگاہ میں پائی گئی۔
پولیس نے کہا کہ لاشوں پر کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں تھا، اور موت کی وجہ کا پتا چلانے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ گھر مقفل تھا اور کسی قسم کی نقب زنی کی بھی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔ پولیس نے کہا کہ لاشوں کے قریب تحریر شدہ پیغام ملا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.