شمالی کوریا میں آنجہانی رہنما کے لیے فوجی پریڈ

سئیول: شمالی کوریا کی فوج نے جمعرات کو آنجہانی رہنما کم جونگ اِل کی سالگرہ پر پریڈ کی اور اس کے بیٹے اور جانشین جونگ اُن کا دفاع اپنی جانیں دے کر کرنے اور حملہ آور قوتوں کو کچلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فوجی سربراہ ری یونگ ہُو نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریب میں کہا کہ لڑائی بنا بتائے شروع ہو سکتی ہے، اور قسم کھائی کہ جنگ کی صورت میں “امریکی سامراج اور جنوبی کوریا کے کٹھ پتلی غداروں کا صفایا کر کے” جزیرہ نما کوریا کو پھر سے متحد کر دیا جائے گا۔

سرکاری میڈیا حکمران خاندان کے بارے میں خیالات کو مزید جِلا دے رہا ہے، تاکہ دوسری پیڑھی کی جانشینی اخلاقی جواز فراہم کیا جا سکے۔ یہ خاندان 1948 میں ملک بننے سے لے کر اب تک برسر اقتدار ہے۔

پریڈ سے ذرا سا پہلے سنگ مرمر کے ستونوں والے محل میں سینکڑوں فوجی اور سول اہلکاروں نے کم جون اِل کو خراج تحسین پیش کیا۔ مذہبی موسیقی بجنے کے دوران سول اہلکاروں نے تصویر کے سامنے گہرا رکوع کیا۔

شمالی کوریا میں 30 سابقہ بھگوڑوں نے سختی سے بند سرحدوں کے پار اس جانشینی کے خلاف ایک لاکھ چالیس ہزار پمفلٹ تقسیم کیے۔ چھ فریقی مذکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اگلے ہفتے اہلکاروں کی بیجنگ میں میٹنگ ہو رہی ہے، جس سے جونگ اُن کی ممکنہ پالیسی ترجیحات کی سن گن لینے میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.