مستقبل کے خدشات پر چپ میکر ایلپادا کے شئیرز کی قدر میں کمی

ٹوکیو: جاپانی مائیکرو چیپ ساز ادار ے ایلپادا میموری کے شئیرز کی قدر بدھ کو 20 فیصد کم ہو گئی جب فرم نے اعلان کیا کہ شدید کاروباری مقابلے بازی کی وجہ سے اس کے مستقبل پر موجود خدشات ختم نہیں ہوئے۔

ایلپادا، جو اسمارٹ فون اور دوسری الیکٹرونکس مصنوعات میں استعمال ہونے والی ڈائنامک رینڈم ایکسس میموری (ڈی ریم) بنانے والا دنیا کا ایک بڑا ادارہ ہے، کم ہونے والے منافع اور مہنگے ین کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

ایلپادا کے شئیرز نے بدھ کو اپنی یومیہ کم ترین سطح کو چھو لیا اور 21.39 فیصد قدر کھو کر 294 ین پر آ گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.