ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے بدھ کو اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی سے باز رہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب تل ابیب نے ایران پر اسرائیلی سفارت کاروں پر ہونے والے بم حملوں کا الزام لگایا ہے۔
نئی دہلی، تبلیسی اور بینکاک میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی سفارت کاروں پر ہونے والے بم حملوں کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا، تاہم ایران نے ان ‘دہشت گردانہ’ حملوں کی پشت پناہی کے الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
ٹوکیو میں اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نودا نے تنبیہہ کی کہ فوجی کاروائی “انتہائی پر خطر” ہو سکتی ہے چونکہ یہ موجودہ صورت حال کو مزید “خراب” کر دے گی۔
نودا نے کہا کہ بم دھماکے “ناقابل قبول” ہیں تاہم انہوں نے اسرائیل کو محتاط اور باز رہنے کا مشورہ دیا۔