اہلکار کی طرف سے ایٹمی بحران کے بدترین منظرنامے کو چھپانے کا دفاع

ٹوکیو: ایک حکومتی اہلکار، جس نے جاپان کے ایٹمی بحران کے ابتدائی دنوں میں اس کے ممکنہ بدترین حالات کی نقشہ کشی کی تھی، نے اپنی تحقیق کے خفیہ رکھنے کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ اس کو عام کر دینے سے ملینوں لوگوں کے افراتفری میں بھاگنے کا خدشہ تھا۔

“اگر بدترین صورت حال پیش آنا شروع ہو جاتی تو حکام کے پاس انخلائی علاقے میں توسیع کے لیے صرف ایک سے دو ہفتے تھے،” شونسوکے کوندو نے کہا، جو جاپان اٹاک انرجی کمیشن کے سربراہ ہیں، جو کہ جاپانی حکومت کو ایٹمی پالیسی سازی میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے منگل کو تسلیم کیا کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کا ڈیزائن ناقص تھا اور انہیں “چرنوبل جیسا حادثہ” ہونے کی توقع نہیں تھی جیسا کہ ہوا۔

کوندو کو اس وقت کے وزیر اعظم ناؤتو کان نے مقرر کیا تھا تاکہ 11 مارچ کے سونامی سے تباہ ہونے والے پلانٹ کے بعد بدترین صورت حال کا تخمینہ لگائے اور اسے تحریر کرے۔

تاہم وسیع پیمانے پر عوامی خوف و حراس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اہلکاروں نے 15 صفحات کی اس رپورٹ کو عام نہ کیا، جو اس نے 25 مارچ کو فراہم کر دی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.