ناہا: وزیر دفاع ناؤکی تاناکا نے ہفتے کو اوکی ناوا کا دورہ کیا تاکہ جزیرے پر مشتمل اس صوبے میں امریکی فوجیوں کی تنظیم نو کے نظرثانی شدہ منصوبے پر بات چیت کر سکیں۔
تاناکا اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما اور گینوان کے نو منتخب گورنر اتسوشی ساکائیما سے ملے۔ گینوان میں متنازع امریکی فوتینام ائیربیس واقع ہے۔
فوتینما بیس کو ناگو منتقل کرنے سے متعلق ناکائیما نے ایک بار پھر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ ناکائیما نے پچھلے سال سے اوکی ناوا کا دورہ کرنے والے وزراء کے سامنے اپنا موقف بار بار دوہرانے کی مشقت پر فرسٹریشن کا بھی اظہار کیا۔
تاناکا، جو آخری بار 23 جنوری کو اوکی ناوا آئے تھے، نے کہا کہ مرکزی حکومت اوکی ناوا پر امریکی اڈے کی میزبانی کا بوجھ کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاہم اسے مزاحمتی صلاحیت کو برقرار رکھنا ہے۔