متسوبشی نے اینکانا بی سی گیس اثاثہ جات خرید لیے

ٹورنٹو: اینکانا کارپ نے متسوبشی کارپ کے ساتھ 2.9 بلین ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا ہے جس میں برٹش کولمبیا میں واقع گیس کے ایک وسیع ذخیرے کی فروخت شامل ہے۔

اس کا مقصد قدرتی گیس کی موجودہ کم قیمتوں کے تناظر میں اینکانا کی بیلنس شیٹ کو سہارا دینا ہے۔

اس اعلان کے ذریعے جاپان سے تعلق رکھنے والا متسوبشی کارپوریشن کٹ بینک رج پارٹنرشپ میں 40 فیصد کا حصے دار ہو جائے گا۔

اس شراکت داری میں برٹش کولمبیا میں اینکانا کے زیر انتظام 409,000 ایکٹر پر مشتمل رقبے میں واقع کم ترقی یافتہ گیس فیلڈ شامل ہے جس میں 900 بلین کیوبک فٹ کے برابر قدرتی گیس کے ثابت شدہ ذخائر موجود ہیں۔

متسوبشی، جو جاپان کا بین الاقوامی کاروباری انٹرپرائز ہے، کو بعد میں 1.45 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں، جو اس ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔ قدرتی گیس کی قیمت زیادہ رسد والے شمالی امریکہ کے مقابلے میں بیرونی دنیا میں انتہائی زیادہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.