سوئٹزرلینڈ کا تیار کردہ خلائی خاکروب متروک مصنوعی سیارے اور راکٹوں کے حصے صاف کرے گا

جنیوا: سوئس سائنس دانوں نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو تقریباً ویکیوم کلینر کی طرح کام کرتی ہے اور متروک پڑے مصنوعی سیاروں اور راکٹوں کے حصوں کو صاف کر کے بیرونی خلا کو ان سے پاک کرتی ہے۔

ایک اعلی درجے کی سوئس یونیورسٹی کے سوئس سپیس سنٹر نے سیارچوں کے ایک سلسلے کی پہلی قسط کے سیارچے کلین سپیس کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے کا مقصد خلا کو ملبے سے پاک کرنا ہے۔

سپیس سنٹر نے کہا کہ ملبے کو مدار سے باہر نکالنے کا کام اب زبانی جمع خرچ کے دائرے سے نکل کر عملی کام کی حدوں میں داخل ہو رہا ہے۔

سنٹر کے ترجمان جیروم گروس نے کہا کہ سیارچوں کی صفائی کے لیے دو آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.