ٹوکیو: وبائی امراض کے قومی انسٹیٹیوٹ نے ہفتے کو کہا ہے کہ اس کے خیال میں اس سال کا فلو سیزن اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
ادارے نے کہا کہ جمعے تک کے اعداد و شمار کے مطابق، طبی مراکز تک پہنچے والے فلو کے مریضوں کی اوسط تعداد 40.34 تھی، جو اس کے اندازے کے مطابق ایک ہفتہ پہلے کی تعداد سے ایک لاکھ کے قریب کم کیس بنتے ہیں۔ ادارے کے مطابق، اس ہفتے میں قریباً دو لاکھ دس ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔
ادارے نے مزید کہا کہ اگرچہ مجموعی قومی رجحان اب نیچے کی طرف کو ہے، تاہم کچھ علاقوں جیسا کہ کاگوشیما صوبے میں کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر لوگوں پر زور دے رہی ہے کہ انفیکشن کے خلاف بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکریں، جیسے کمروں کو مرطوب رکھنا، ہاتھ اچھی طرح سے دھونا اور باقاعدگی سے غرارے کرنا۔
اس سرما میں ٹیسٹ کیے جانے والے بیشتر مریض وائرس کی ٹائپ اے سے متاثر پائے گئے تھے، یہ قسم جاپان میں ‘ہانگ کانگ’ وائرس کے نام سے جانی جاتی ہے۔
ادارے نے کہا کہ اس کے خیال میں اس سال کثیر تعداد میں کیسوں کی ایک وجہ مرطوب ایام کی غیرمعمولی کمی بھی تھی۔ ان حالات کی وجہ سے وائرس کے لیے اپنے آپ کو گلے کی میوکس جھلی کے ساتھ جوڑنا آسان ہو جاتا ہے۔