سونامی میں بچنے والوں کے دل پر مرہم رکھنے کے لیے روبوٹ سیل

نوما: چھونے پر ردعمل ظاہر کرنے والا ہائی ٹیک روبوٹ سیل جاپان کے سونامی متاثرین کی ڈپریشن کے خلاف تازہ ترین ہتھیار ہے۔

‘پارو’ ان لوگوں کو پیش کیا جا رہا ہے جو آفت کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ لوگوں کے قریب آنے پر اپنے بچگانہ شور و غل اور حوصلہ افزا انداز میں پر پھڑپھڑانے جیسی عادات کے ذریعے ایسی محبت مہیا کرتا ہے جس کی انہیں اس وقت بہت ضرورت ہے۔ “ان کے لیے پالتو جانور ان کا خاندان ہوا کرتے تھے”۔

سیل روبوٹ کیسن نوما کے قصبے کے ایک بیس بال گراؤنڈ میں کھڑے کیے گئے عارضی گھروں کے رہائشیوں کے لیے دستیاب کیے گئے ہیں۔ یہ علاقہ ساحلی پٹی پر 19000 لوگوں کی جان لینے والے سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

حکومت کے مطابق، زلزلے و سونامی کے قریباً ایک سال بعد زیادہ تر شمالی جاپان میں قریباً 3 لاکھ 25 ہزار لوگ اب بھی عارضی گھروں میں رہ رہے ہیں۔

“ہمیں امید ہے کہ روبوٹ یہاں کے رہائشیوں کو اپنی برادری دوبارہ سے تعمیر کرنے کا موقع فراہم کریں گے،” کوجیما نے کہا۔ “مجھے امید ہے کہ روبوٹ مدد کر سکتے ہیں،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.